پشاور( لیڈی رپورٹر )یونیورسٹی آف پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کی اسکالر مہرین ظفر نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا۔مہرین ظفر نے اپنی تحقیقی کاوش کا دفاع ڈاکٹر نعمان علی کی نگرانی میں کیا۔ مقالے کے بیرونی ممتحنین میں ڈاکٹر ولی اللہ اور ڈاکٹر محمد طارق شامل تھے۔پی ایچ ڈی دفاعی تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رسول خان، فیکلٹی اراکین، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔