پشاور( لیڈی رپورٹر) انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور کے ناظم اعلیٰ مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کے متبرک مہینے میں انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور کے زیر اہتمام 75 ویں سالانہ عظیم الشان 9 روزہ ‘‘شہدائے اسلام کانفرنس’’ حسبِ سابق امسال بھی نہایت عقیدت، احترام اور دینی جوش و جذبے کے ساتھ آج منعقد ہو گی انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس سے علامہ طاہر ریحان عباسی (فیصل آباد)، علامہ ضیغم خبیب چشتی (اوکاڑہ)، علامہ امیر معاویہ وٹو (گجرانوالہ)، علامہ مراد اظہر مردانوی (کوہاٹ)، مولانا محمد قاسم حقانی (نوشہرہ)، مولانا محمد اسماعیل تنولی (ایبٹ آباد)، حافظ واصف رحیمی (کوہاٹ) اور حافظ زین العابدین (نوشہرہ) سمیت دیگر جید علماء کرام شریک ہونگے۔