• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف لاہورفٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ویمن یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام جاری چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں ویمن یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک صفر سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف لاہور نے یو ایم ٹی مارخور کوتین صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس موقع پرسپریم کورٹ کے وکیل سلیم شاہ مہمانِ خصوصی جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری علی ہوتی بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید