• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سنٹرل پنجاب یونیورسٹی نے لاہور یونیورسٹی کو 68 کے مقابلے میں 69 پوائنٹس سے ہرا کر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحر کرم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سابق انٹرنیشنل باسکٹ بال کھلاڑی محمد علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سجاد خان اور محمد رضوان بھی موجود تھے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحر کرم نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
پشاور سے مزید