پشاور ( لیڈی رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ، بیر ٹیلہ بندکے رہائشی اینٹوں کی بھٹیوں میں کام کرنے والے شعیب اور ان کے بزرگوں نے پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف کیپیٹل سٹی پولیس ڈاکٹر میاں سعید اور پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہےشعیب کا کہنا ہے کہ چچا کے بیٹوں نے اپس میں جائیداد تقسیم کر لی اور ہمارے حصوں پر چچا شیرین کے بیٹے قابض ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ شیرین کے بیٹوں کے ساتھ بدمعاش اور اسلحہ بردار لوگ ہیں جو قبضہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمیں اپنی زمین پر کام کرنے کیلئے نہیں چھوڑ رہے اس سلسلے میں سی سی پی کے کہنے پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں جرگہ منعقد ہوا تو جرگے میں مخالفین کے دستاویزات جعلی ثابت ہوئے اور ان کے جرگے کے مشران جرگے سے بھاگ گئے بعد میں مخالفین ہمارے گھروں پر ائے روز چڑھائی کرتے ہیں اور فائرنگ کرتے ہیں اورہمارے گھر جلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا ایک رشتہ دار بچوں سمیت اپنا گھر بار چھوڑ چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی، انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا، سی سی پی او پشاور، ایس پی صدر سرکل اور ڈی ایس بڈھ ببیر اور ایس ایچ او بڈھ بیر اور ایم پی اے شاندانہ گلزار سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔