• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیڈو آفیسرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) آفیسرز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر توانائی وبجلی خیبر پختونخوا نذیر احمد عباسی تھے۔ صدر پیڈو آفیسرز ایسوسی ایشن انجینئر مقیم الدین نے خطاب کیا ۔ وزیر توانائی و بجلی خیبر پختونخوا نذیر احمد عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ توانائی کسی بھی صوبے کی صنعتی ترقی، معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیڈو کو صوبے کا ایک مضبوط، خود کفیل اور بڑا ریونیو پیدا کرنے والا ادارہ بنایا جائے ۔ تقریب میں پیڈو کے ریٹائرڈ افسران کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اور سووینئرز پیش کئے گئے۔
پشاور سے مزید