• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، پیسکو کیخلاف 35کروڑ 6لاکھ ایڈوانس ٹیکس ریکوری نوٹس معطل

پشاور( نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے پیسکو کے خلاف 35 کروڑ 6 لاکھ 28 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس کی ریکوری کے خلاف دائر رٹ درخواست پر نوٹس معطل کردیا اور متعلقہ حکام کو فریقین کے اعتراضات سسنے اور معاملات 15 دن میں تصفیہ کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔ رٹ پٹیشن کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل ڈویژن دو رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت عدالت میں پیسکو کی جانب سے بیرسٹر سید سعد علی شاہ پیش ہوئے ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ ٹیکس سال 2026 کے لیے پیسکو پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا حالانکہ کمپنی پہلے ہی سال کے پہلے 3 کوارٹرز کا تقریباً 2.64 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس ادا کر چکی ہے۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ مبینہ شارٹ فال کا تعین کسی باقاعدہ تحقیق کے بغیر کیا گیا، جو قانوناً درست نہیں۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 138 کے تحت ریکوری صرف اس وقت ہو سکتی ہے جب ٹیکس واجب الادا ہو چکا ہو۔جبکہ قانونی کے مطابق نہ تو انہیں ایڈوانس نوٹس دیا گیا اور نہ ہی انہیں آگاہ کیا گیا کمپنی نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام اور کاروبار کی تقسیم کے بعد پیسکو کا ٹرن اوور کم ہو گیا، اس لئے پچھلے سال کے اعداد وشمار کی بنیاد پر ٹیکس لگانا درست نہیں ۔عدالت نے نوٹس منسوخ کر کے معاملہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھیج دیا تاکہ پیسکو کے اعتراضات سن کر نیا فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ پیسکو کو اعتراض پیش کرنے کا موقع دیا جائے اور حتمی فیصلے تک کوئی ریکوری نہ کی جائے۔عدالت نے ان ہی ابزویش کے ساتھ رٹ پٹیشن نمٹا دی۔
پشاور سے مزید