پشاور (کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی کے علاقے جی ٹی روڈ پر سوتیلے بیٹے کی ایماء پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ والدہ فائرنگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، مسماۃ (ب) بی بی بیوہ سید عالم سکنہ رانوگڑھی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھائی ملک انتخاب کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر سے واپس آ رہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان حضرت علی اور آئے، جہاں ملزم حضرت علی نے فائرنگ سے اس کا بھائی ملک انتخاب کوقتل کردیا جبکہ وہ خود معجزانہ طور پر محفوظ رہیں،مقتول کی ہمشیرہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ قتل ان کے سوتیلے بیٹے وقار ولد سید عالم کی ایماء پر کیا گیا ہے، چمکنی پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقتول کے سوتیلے بیٹے سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔