صارفین کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،چیف ایگزیکٹیو پسکو

August 19, 2022

پشاور( جنگ نیوز ) چیف ایگزیکٹیوپسکو محمد جبار خان نے فیس بک پر لائیو کچہری منعقد کی جس کا مقصد صارفین کی بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل کرنا ہے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنا ہےچیف ایگزیکٹیو پسکومحمد جبار خان نے گزشتہ دن واپڈا ہاوس پشاور میں فیس بک لائیو کچہری کے دوران صوبہ بھر کے پسکو سرکلز , پشاور , خیبر, صوابی, سوات, بنوں, ہزارہ 1 , ہزارہ 2, سرکلز سے تعلق رکھنے والے صارفین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے -فیس بک پر درجنوں صارفین نے رابطہ کیا اور اپنے مسائل جن میں تصحیح بجلی بل, بلوں کی اقساط, لوڈولٹیج, جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی تبدیلی/مرمت کھمبوں کی تنصیب اوراوور بلنگ سے متعلق شکایات درج کی گئیں- جن کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیو پسکو نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کئے ۔بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے بھی التماس ہے کہ وہ کنڈوں کا استعمال ہر گز نہ کریں - اور پسکو سے تعاون کریں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائےچیف ایگزیکٹیو پسکو نے مزید کہا کہ صارفین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہمارااولین ترجیح ہے, صارفین کو درپیش تمام مسائل کو فوری طور پر حل کیا جارہا ہے, اسی طرح صارفین کو بہترخد مات کی فراہمی کے لئے بھی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے تحت بجلی فراہمی میں بہتری آئے گی اور صارفین کی شکایات کا ازالہ بھی ہوگا