پاکستان: مزید 98 کورونا کیسز رپورٹ

September 16, 2022

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 98 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 85 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 604 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 628 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 14 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 3 لاکھ 53 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔