پشاوربار کی درخواست پر ڈرائیونگ لائسنس موبائل وین کی کچہری آمد

September 21, 2022

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کی خصوصی دعوت پر ٹریفک پولیس کی موبائل وین سیشن کورٹ میں آئی ،جس سے سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی جبکہ کئی وکلاء نے لرنرز وصول کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ وقت کی کمی کے باعث کئی وکلاء کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو رینول کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا، جس پر ٹریفک پولیس سرابرہ کو سیشن کورٹ میں موبائل وین بھجوانے کی درخواست کی ،جس پر موبائل وین احاطہ عدالت میں کھڑی رہی اور سینکڑوں کی تعداد میں وکلاء نے اس سے استفادہ حاصل کیا، اسی طرح نادرا حکام سے بھی بات چیت کی گئی ہے ، اکتوبر میں وہ بھی نادرا وین سیشن کورٹ میں بھجوائیں گے تاکہ وکلاء اپنے شناختی کارڈ سمیت دیگر نادرا امور آسانی سے نمٹا سکیں۔ علی زمان ایڈووکیٹ کا مزیدکہناتھاکہ وہ وکلاء کو زندگی سے وابستہ مختلف سہولیات فراہم کرنے کی تگ و دو کرتے رہیں گے اور وکلاء کے اعتماد پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کرتے رہے گے۔