فاطمید فائونڈیشن کا بینک الفلاح میں عطیہ خو ن کیمپ

September 22, 2022

پشاور(جنگ نیوز)فاطمید فائونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام بینک الفلاح I-8مرکز اسلام آبادبرانچ میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل منیجر ‘ برانچ منیجر اور بینک کے باقی عملے نے کثیر تعداد میں تھیلی سیمیا و ہیمو فیلیا ء اور دیگر امرا ض خون میں مبتلا مریضوںکیلئے خون کے عطیات دئیے ‘ کیمپ کے انعقاد میں بینک الفلاح کے ریجنل منیجر محمد معز ‘ برانچ منیجر احسن وقار سمیت دیگر سٹاف نے بھر پور تعاون کیا۔ اس موقع پر مقررین نے فاطمید فائونڈیشن کے کام کو سراہا اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثناء فاطمید فائونڈیشن کے ایڈ منسٹریٹر بدر حسین ‘ آر ایم او سردار اخلاق احمد اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد رحمن نے کیمپ کے انعقاد پر بینک منیجر و تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔