جمعیت نظریاتی کا ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف آج کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان

September 22, 2022

کوئٹہ ( آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ کی منظوری کیخلاف جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام آج 22ستمبرکوکوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ اور23ستمبر کو بلوچستان کے ضلعی ہیڈکوارٹرمیں مظاہرے اورجمعہ کے اجتمات میں مذمتی قراردادیں منظورکی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اسلام کی چوکیداری کے دعوے کرنے والوں کی موجودگی کے باوجودان کے اتحادیوں کے دورحکومت اوران کے اتحادیوں کے جانب سے ٹرانس جینڈربل قابل مذمت ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پربناہے اور ملک کانام اسلامیہ جمہوریہ پاکستان اورکام قوانین کفری واسلام کے منافی بل کی منظوری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں میں دین کی چوکیداری کے دعویدار اقتدارکے پجاری بن گئے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت ف جینڈربل کی مذمت کی بجائے اسے 2018 میں عمران حکومت کا کارنامہ قراردیتی ہے لیکن ان کومعلوم ہونا چاہیے کہ اب یہ بل 2018میں نہیں ستمبر2022میں منظور ہواہے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکرکے علماء خطباء آئمہ مسجدسے جمعہ کے اجتماعات میں اس متنازعہ قانون کے اثرات سے قوم کواگاہ کرنے اور جمعرات کوجمعیت نظریاتی کے دفترسے نکلنے والے احتجاجی ریلی میں شرکت کی اپیل کی ۔