قلعہ عبداللہ :موٹرسائیکل چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے ارکان گرفتار

September 22, 2022

قلعہ عبداللہ (نامہ نگار)رسالدار میجر زین اللہ اچکزئی، نائب رسالدار محمد نسیم، دفعدار حاجی محمد رسول کاکڑ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز نے ڈی سی قلعہ عبداللہ منیراحمدکاکڑکی ہدایت پر دومختلف کارروائیوں کے دوران مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے بین الصوبائی چورگروہ کے ارکان کو گرفتارکرلیا ملزما ن نے اسلام آباد اور گلستان ریلوے اسٹیشن میں وارداتوں کااعتراف کیاہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔