ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز

September 23, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کے لئے ایک پلان پر کام کررہا ہے۔ہفتے کو کراچی میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس نئے معاوضوں کی تجویز ہے۔ہائی پرفارمنس سینٹر نے کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ریٹنر میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کی جانب سے قومی سیزن میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔تاکہ کھلاڑی زیادہ سے زیادہ پیسے کمائیں اور ملکی سطح پر کھیل میں پروفیشنل ازم آئے۔امکان ہے کہ بی او جی اس سفارش کو منظور کرلے گا۔