عمران نے الزام تراشی کے علاوہ ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کیا، ضیاء عباس

September 23, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان نے الزام تراشی کے علاوہ ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کیا، عمران خان اگر ملکی سیاست میں آئین، قانون اور برد باری کا مظاہرہ کرتے تو انہیں آج سیاسی دیوالیہ پن اور بربادی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا،انہوں نے قومی سیاست میں بدتمیزی کے جس کلچر کو متعارف کرایا ا کا سب سے زیادہ نقصان خود عمران خان کو اٹھانا پڑا،انہوں نے الزام تراشی کے علاوہ ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کیا۔