صدر عارف علوی نے بھی میچ دیکھا، شٹل سروس نہ چل سکی

September 24, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر پاکستان عارف علوی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، وہ کچھ دیر وی آئی پی باکس سے باہر آکر تماشائیوں کے انکلوژر کی جانب گئے انہیں دیکھ کر تماشائیوں نے ہاتھ ہلاکر ان کا استقبال کیا۔ تیسرے میچ کیلئے تماشائی وقت سے کئی گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو کٹھن مراحل سے گذرنا پڑا، انتظامیہ کی جانب سے تماشائیوں کو پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم لانے کے لئے تیسرے میچ میں بھی شٹل سروس کی سہولت دستیاب نہیں تھی ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے دوران جلد وکٹیں گرنے پر تماشائیوں نے نعرے بازی کی سفارشی کھلاڑیوں کو باہر نکالو۔