بانی متحدہ کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

September 24, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی متحدہ قومی موومنٹ کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جمعہ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیس میں وکیل کرنے کیلئے پاور آف اٹارنی کی تصدیق نہیں کر رہا، عدالت نے درخواست پر وکالت نامہ کی تصدیق کے معاملے میں بھی فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین نادرا آئندہ سماعت کیلئے مجاز افسر مقرر کریں، درخواست کی مزید سماعت 12 اکتوبر کو ہو گی۔