کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دینگے: کمشنر

September 24, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔ کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنا دوں گا عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے۔ ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے۔ڈی سیز، اے سیز ریونیو کے کیسز حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔انہوں نے مزید کہ عدالتوں میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے۔انتظامی معاملات میں الجھ کر ریونیو معاملات کو نظر انداز نہ کریں۔بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، لینڈ ریکارڈ افسران موجود تھے جبکہ ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔