ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صادق‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن طاہرہ عزیز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر منور کمال نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گلگشت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل سرفراز احمد ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا، سائنس لیبارٹری اور کمپیوٹر لیب کا دورہ کیا اور اسکول کونسل کے ارکان سے ملاقات کی۔ افسران نے تعلیمی نظم و ضبط، تدریسی معیار اور انتظامی امور کو سراہتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نعمان صادق نے کہا کہ معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں جدید سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔