ملتان(سٹاف رپورٹر) ایس پی کینٹ و قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر نے کہا ہے کہ ایس او ایس ویلیج میں موجود یتیم و بے سہارا بچے مستقبل میں قوم کے حقیقی معمار ثابت ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی رہنما اور ملتان چیمبر آف کامرس کے وائس پریزیڈنٹ اظہر بلوچ کی جانب سے ایس او ایس کے یتیم و بے سہارا بچوں،مدرز،سٹاف اور دیگر افراد میں عید کے کپڑوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرایس پی کینٹ کائنات اظہر چھوٹے بچوں سے مل کر آبدیدہ ہوگئیں۔