ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے ممتاز آباد دفتر میں ایپکا ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گریڈ 01 تا 17 کے ملازمین اور ایپکا کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس کی قیادت چیف ایگزیکٹیو ایپکا پاکستان رانا محمد اقبال نون نے کی جب کہ مہمان خصوصی صدر رخسانہ انور تھیں،جلاس میں 5 مارچ کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا،فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعرات 5 مارچ 2026 کو صبح 10 بجے چوک نواں شہر پارک سے ملتان پریس کلب تک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔