ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے صدر بازار چوک کی خوبصورتی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے کے تحت چوک پر ایک بلند اور خوبصورت یادگاری مینار تعمیر کیا جائے گا جو علاقے کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرے گا، انہوں نے کہا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر 4.5 ملین روپے لاگت آئے گی، یادگار کی تعمیر کے لیے ڈھائی ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے اور منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔