• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم،پولیس نے 26 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں محمد جمیل سے ڈاکو 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اللہ رکھا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں اختر اور تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد بابر سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محسن رضا، بستی ملوک کے علاقے میں راشد علی کا سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں راشد مرزا کا سامان، زین کا موبائل فون، صدر شجاع آباد کے علاقے میں سجاد حسین کا انورٹر ،سٹی جلالپور کے علاقے میں یوسف کی بکری، صدر جلالپور کے علاقے میں اصغر کا سامان، کینٹ کے علاقے میں زاہد اقبال کی موٹرسائیکل، اسلم کا موبائل فون، شریف کا پسٹل ،چہلیک کے علاقے میں غلام عباس کی موٹر، ممتاز آباد کے علاقے میں نیاز کا موبائل فون،بی زیڈ کے علاقے میں حسن کے 50ہزار روپے،کوتوالی کے علاقے میں لیاقت کی موٹرسائیکل ،صدر کے علاقے میں شاہد کا موبائل فون،نیوملتان کے علاقے میں عثمان کے1لاکھ 78ہزار روپے،ساجد کا موبائل فون،نشاط احمد کی موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم کے علاقے میں رضوان علی کی نقدی و موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں فاطمہ اورآصف رشید کے موبائل فونز اور بدھلہ سنت کے علاقے میں نوفل جبار کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید