• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے یونیورسٹی کے 400 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبہ لیپ ٹاپ کو ذمہ داری سے استعمال کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں جب کہوائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر آصف علی نے طلبہ کو تحقیق، آن لائن لرننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی ترغیب دی، اس موقع پر ڈین، ڈائریکٹرز ایڈمنسٹریشن فوکل پرسن لیپ ٹاپ سکیم ڈاکٹر عبدالرزاق سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید