ملتان (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہر بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ اچانک اضافے کے باعث روزمرہ سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے اور احتجاج کرنے پر بعض مقامات پر تلخ کلامی اور گالی گلوچ کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گاڑیوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرایوں پر نظرثانی کی جائے۔