• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 سربمہر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 پٹرول پمپ سربمہر جب کہ متعدد مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں پیمانے میں گڑبڑ، کم مقدار میں پٹرول کی فراہمی اور فارم ( K)کی عدم دستیابی پر کی گئیں، چیکنگ کے دوران مختلف پٹرول پمپ یونٹس میں پیمائش کے آلات میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ مشینیں سیل کر دی گئیں اور ذمہ داران کو نوٹس جاری کیے گئے۔
ملتان سے مزید