• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں کے ہاسٹلز میں مقیم غیر متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری میڈیکل کالجز اور تدریسی ہسپتالوں کے ہاسٹلز میں غیر مجاز افراد کے قیام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے، محکمے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یہ معاملہ محتسب پنجاب میں دائر شکایت کے بعد سامنے آیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینی اور ہاؤس آفیسرز کو رہائش کی سہولت میسر نہیں جبکہ ہاسٹل کے کمرے غیر متعلقہ افراد اور ایسے ڈاکٹروں نے قبضے میں لے رکھے ہیں جو وہاں ڈیوٹی بھی انجام نہیں دے رہے، محکمہ صحت نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، کالجز کے پرنسپلز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ہاسٹلز میں غیر مجاز افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمرے خالی کرائیں اور انہیں صرف اہل افراد کو میرٹ اور پالیسی کے مطابق الاٹ کریں۔
ملتان سے مزید