مرکزی جماعت اہلسنت کا خانقاہ حامدیہ پر اجلاس، میلاد جلوس اور جلسے کے انعقاد کا فیصلہ

September 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان کی مجلس عاملہ اور جشن عید میلادالنبی ؐکمیٹی کا اجلاس خانقاہ حامدیہ پرقاری ناصر میاں خان نقشبندی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان ملتان حسب روایت اپنے دونوں پروگرام جلوس اور جلسے کا اہتمام کرے گی ملتان شہر کا سب بڑا اور مرکزی 51واں سالانہ جلوس جشن عید میلادالنبیؐ 12ربیع الاول 1444ھ کو صبح 8بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالا جائے گا۔قیادت علماءمشائخ اہل سنت کریں گے۔