قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈی سیز کیلئے اہم اہداف، لاری اڈے میں ناقص صفائی پر عدم اطمینان

September 24, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد عامر جان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔کمشنر نے قیمتوں پر کنٹرول کے لیے ڈی سیز کو اہم اہداف دے دئیے۔کمشنر نے لاری اڈا بادامی باغ کا اچانک دورہ کیا ،انہوں نے لاری اڈا میں صفائی انتظامات پر اظہار عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسپنسری ڈاکٹر کے خلاف اے سی کو کارروائی کرنیکا حکم دے دیا۔ ڈسپنسری میں ادویات و ریکارڈ موجود نہ ہونے پر بھی وضاحت طلب کر لی۔