ٹرانس جینڈر بل شریعت اور آئین و قانون کے خلاف ہے، ہندد کووان تحریک

September 24, 2022

پشاور ( لیڈی رپورٹر)ٹرانس جینڈر بل شریعت،آئین و قانون کے خلاف ہے،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں غیر شرعی قانون سازی کی گنجائش نہیں ہے۔اس ملک اور قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لیئے اب قوم کو یک جا ہونا ہوگان خیا لات کا اظہار پاکستان ہنددکووان تحریک کے ایک اجلاس میں مقررین نے کیا جس میں صوبائی صدر اکبر سیٹھی،صوبائی سیکرٹری جنرل وقار احمد لودھی، صوبائی نائب صدر احمد صمد، صوبائی میڈیا کوارڈینئٹر جمال ناصر ڈسٹرکٹ صدر شان الہی،اور دیگر ممبران شامل تھے صوبائی صدر اکبر سیٹھی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کرتے کہا ہے کہ پاکستان ہندکووان تحریک ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 227 اور شریعت ایکٹ 1991 کے مطابق ملک میں قانون و سنت کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی ہے ہی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے برعکس کوئی قانون سازی ہوسکتی ہے حالانکہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس ایکٹ و خلاف شریعت قرار دے چکی ہے ملک میں کبھی بھی غیر شرعی و غیر آئینی قانون سازی نہیں ہونے دی جائیگی انہوں نے اس اپنی صوبائی ضلعی قیادت اور انکی جدوجہد پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔مزید کہا کہ پہلے ہی ملک پر یہ حکمران قابض ہیں اور آسمبلیوں مین بیٹھ کر آپنی مان مانیوں سے ملک اور اسلامی قوانین کے منافی بل پاس کیئے جا رہئے ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ملک کو قرضہ کی دلدل میں دھکیل کر قوم کو مقروض بنا دیا ہے اور خود کرسی کرسی کھیل رہئے ہیں اور ان قرضوں سے خود عیاشیاں کر رہئے ہیں جبکہ ان قرضوں سے قوم کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا ہے