خواتین کے خلاف بدسلوکی عالمی سماجی مسائل ہیں، سلمان صوفی

September 24, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے سٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف بدسلوکی عالمی سماجی مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات انہوں نے ایف آئی اے کے تعاون سے سوشل میڈیا پر بدسلوکی اور ٹرولنگ کی رپورٹنگ میں خواتین کی مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لئے منعقدہ ورچوئل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ورکشاپ کے شرکا کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ سائبر کرائم کیسز کے بارے میں آگاہی اور جلد از جلد حل کے لئے ایک ویمن فورم وزیراعظم کے سٹریٹجک ریفارمز یونٹ اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی نگرانی میں قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔