شاہراہوں کی بحالی تک ٹول ٹیکس معاف کیا جائے، سعید لہڑی

September 24, 2022

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعید لہڑی اور چیئرمین گوہرمینگل نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ارکان پارلیمنٹ انتہائی غریب طبقہ ہے جس کیلئے ٹول ٹیکس معاف کردیاگیا عجیب حکومت ہے سیلابی ریلوں سے بلوچستان کے سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں بولان قومی شاہراہ میں ٹریفک بند ہے لیکن ٹرانسپورٹرز سے ٹول ٹیکس وصول کیاجارہاہے انہوںنے کہاکہ ٹول ٹیکس موخر کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے انہیں بتایاکہ شاہراہوں کی بحالی تک تمام ٹول ٹیکس کی وصولی موخر کی جائے اگرحکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو ٹرانسپورٹرز احتجاجاً تما م اضلاع میں شاہراہیں بلاک کردینگے۔