کوئٹہ (آن لائن) جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اورجنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے کہا کہ مدینہ منورہ، سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مقدس شہر اور پوری امتِ مسلمہ کے ایمان و عقیدت کا مرکز ہے شہرِ مقدس پر ہونے والے حملے کی خبر نے ہر مسلمان کے دل کو غمزدہ اور زخمی کردیا ہے۔ مدینہ پر حملہ کسی ایک شہر، ملک یا قوم پر حملہ نہیں بلکہ عالمِ اسلام کے دل، مسلمانوں کے عقیدے اور ان کے جذبات پر براہِ راست حملہ ہے۔ یہ وقت خاموشی، مصلحتوں اور باہمی اختلافات میں الجھنے کا نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے متحد ہونے کا ہے۔ مسلم حکمرانوں اور امتِ مسلمہ کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حرمین شریفین کے تقدس و حرمت کے تحفظ کے لیے یک زبان اور یک جان ہونا ہوگا۔