• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس کالج کوئٹہ میں 80 کے قریب BS کمپیوٹر سائنس طلبہ کا مستقبل داؤ پر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں BS کمپیوٹر سائنس کے تقریباً 80 طلبہ کو مبینہ طور پر ایک یا دو مضامین میں ناکامی کے باعث تعلیم جاری رکھنے سے روکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر متاثرہ طلبہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہےمتاثرہ طلبہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں BS کمپیوٹر سائنس پروگرام میں داخلہ لیا تھا، تاہم ایک یا دو مضامین میں فیل ہونے کے بعد انہیں اگلے مرحلے میں تعلیم جاری رکھنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث ان کا ایک تعلیمی سال پہلے ہی ضائع ہو چکا ہے جبکہ موجودہ سال بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ان کی تعلیمی پیش رفت بری طرح متاثر ہو رہی ہےطلبہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر کسی طالب علم کو صرف ایک یا دو مضامین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہو تو اسے ری اپیئر، سپلیمنٹری امتحان یا متعلقہ تعلیمی قواعد کے تحت اپنی کمی پوری کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، تاکہ چند مضامین میں ناکامی کی وجہ سے طلبہ کا پورا تعلیمی سفر متاثر نہ ہومتاثرہ طلبہ اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان اور صوبائی وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے اور متاثرہ طلبہ کا مؤقف بھی سنا جائے۔
کوئٹہ سے مزید