• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین کی دعوت اور خدمت اجتماعی ذمہ داری ہے، ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قائد حق دو تحریک بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے گوادر میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور منتظمین و شرکاء کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات سے دینی شعور، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے اجتماع گاہ میں قائم تربت اور گوادر تھیلسیما سینٹرز کے کیمپوں کا دورہ کیا، طبی عملے اور رضاکاروں سے ملاقات کی اور مریضوں کیلئے خون کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے خود بھی خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ تھیلسیما کے مریض خصوصاً بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، صحت مند افراد باقاعدگی سے خون عطیہ کریں، جبکہ مخیر حضرات، نوجوان اور سماجی تنظیمیں تھیلسیما سینٹرز سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کا سہارا بننا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
کوئٹہ سے مزید