کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی غوث آباد لوہڑ کاریز علاقائی کانفرنس کا بند اجلاس صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی زیر صدارت ہوا ، جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علی محمد ترین، عبدالرزاق خان بڑیچ، عبید اللہ توخی ضلع معاون سیکرٹری محمد رسول ترین، سید عبداللہ آغا، عصمت اللہ ترین، ضلع کمیٹی کے اراکین گل شاہین، فرید کمال، ضلع معاون سیکرٹری امین اللہ کاکڑ ،روزی خان خلجی اور حافظ سلام بڑیچ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ سیکرٹری کے فرائض سینئر معاون سیکرٹری ندا سنگر نے انجام دیئے ۔ علاقائی سینئر معاون سیکرٹری منیر احمد خپلواک نے تین سالہ تنظیمی و سیاسی کارکردگی رپورٹ پیش کی جسے بحث مباحثے کے بعد متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔