حارث رؤف کا فین ہوں، حسنین بھی پسند ہیں، مارک ووڈ

September 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ سے تیسرے میچ میںمدد ملی لیکن انہوں نے پاکستانی بولرز کو بھی دیکھا کہ وہ کس طرح اپنا کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ حارث رؤف کے فین ہیں اور حسنین بھی انہیں پسند ہیں، دیکھنے کی کوشش کی کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور ویسی ہی کوشش کی کہ تیز ترین بولنگ کر کے وکٹیں لینے کی کوشش کروں۔