سرجانی کے علاقے میں واقع نالے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی

September 25, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی کے علاقے میں واقع نالے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے خدا کی بستی چوکی کی حدود میں واقع نالے سے ایک شخص کی لاش ملی جسے ریسکیو رضاروں نے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ایس ایچ او شاہد اعظم کے مطابق متوفی کی عمر 50برس کے قریب ہے اور اسکی لاش دس سے پندرہ روز پرانی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کے گلے میں پتھر بندھا ہوا تھا اور اسکے گلے میں رسی کے نشان بھی ہیں جس سے یہ لگتا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے۔