ڈینگی لاروا ملنے پر 5 مقامات سربمہر، 25 ایف آئی آر درج

September 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں انسداد ڈینگی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈاکٹر عطاالرحمن کی سربراہی میں مختلف مقامات کی سرویلنس کی اور لاروا ملنے پر 5 مقامات سربمہر، 28 نوٹس جاری، 25 ایف آئی آر درج کی گئیں۔پنجاب بھر میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم میں ملتان تمام اضلاع میں سر فہرست رہا۔