• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان ڈویژن میں بیکریز‘ سویٹس شاپس، میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ہوٹلوں‘ اچار اینڈ مربہ یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائدکیے گئے، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خانیوال‘ ملتان‘ وہاڑی اور لودھراں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا، علی والا میں اچار یونٹ کو فرش پر گندا پانی جمع ہونے، دیواروں پر گندگی، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات پر 40 ہزار، گلشن مارکیٹ میں معروف بریانی پوائنٹ اور ریسٹورنٹ کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے فریزر کی صفائی نہ ہونے، کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 25، 25 ہزار روپے، موٹروے ایم 5ساؤتھ سائیڈ پر معروف ریسٹورنٹ کو پانی کا فلٹر نصب نہ ہونے، سٹوریج ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 20ہزار، گلشن مارکیٹ، مین روڈ قادر پور راں میں 2بیکریوں کو مٹھائی میں حشرات پائے جانے، پروڈکشن ایریا میں صفائی نہ ہونے پر 45 ہزار روپے ، خانیوال میں کچا کھوہ میں ریسٹورینٹ کو کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر 30 ہزار، پل باگڑ کبیروالا میں معروف سویٹس شاپ کو سٹوریج ایریا میں حشرات، مٹھائی میں مردہ حشرات پائے جانے، ورکنگ ایریا میں صفائی نہ ہونے پر 50 ہزار، عبد الحکیم میں سویٹس پروڈکشن یونٹ کو کھوئے کی لیبلنگ نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 30 ہزار، ریلوے پھاٹک عبد الحکیم میں بیف شاپ کو باسی اور مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر 40 ہزار، 28 کلومیٹر خانیوال روڈ پل رانگو پر اچار اینڈ مربہ یونٹ کو سوسز کی تیاری کیلئے ایکسپائری رنگ کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 50 ہزار روپے، وہاڑی میں رحمت کالونی، حافظ آباد کالونی اور 9/11 ڈبلیو بی 3 سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ کے استعمال، واشنگ ایریا میں گندگی اور صفائی نہ ہونے پر مجموعی طور 85ہزار روپے، مین ہائی وے دنیاپور میں ہول سیل پوائنٹ کو سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے پر 25 ہزار، اورپرانا بہاول پور روڈ کہروڑ پکا اور فیملی ہسپتال کے قریب ملتان روڈ پر 2 ریسٹورنٹس کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید