• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ دور میں قدرتی وسائل اور غذائی تحفظ کا یقینی بنانا اہم چیلنجز ہیں‘ڈاکٹر آصف علی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی کے زیراہتمام ’’زراعت ،غذائی تحفظ اور پائیداری ‘‘کے موضوع پر قران مجید کی روشنی میں خصوصی انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیا گیا، سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بطور مہمانخصوصی شرکت کی،سیشن میں ڈاکٹر حماد ندیم ایگرو نومی، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینی ٹیکسبائیوٹیکنالوجی اور سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےبی ایس سی، ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی طلبہ کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی، انہوں نے زراعت، غذائی تحفظ اور پائیدار زرعی ترقی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان موضوعات کو قرآنِ مجید کی تعلیمات اور رہنمائی کے تناظر میں بیان کیا، انہوں نے قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال، زمین اور پانی کے تحفظ، زرعی پیداوار میں اضافے اور آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار زرعی نظام کی اہمیت پر گفتگو کی، اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے علمی اور فکری سیشنز کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قدرتی وسائل کا تحفظ، زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کا یقینی بنانا اہم چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جدید سائنسی علم، تحقیق اور وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا ضروری ہے،وائس چانسلر نے نے اس امر پر زور دیا کہ جامعات، تحقیقی اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر اشتراکِ عمل کے ذریعے ملکی زراعت کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے اور غذائی تحفظ کے اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ممکن ہے۔
ملتان سے مزید