• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ‘سیلاب سے نمٹنے کیلئے اربن فلڈنگ مینجمنٹ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کورین انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے اشتراک سے ملتان کو اربن فلڈنگ کے خطرات سے محفوظ رکھنے، بارشی پانی کی بروقت نکاسی اور مستقبل میں شہری سیلاب کی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے اربن فلڈنگ مینجمنٹ منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ، منصوبے پر 2ارب 70کروڑ روپے لاگت آئے گی، اس سلسلے میں کورین انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے اشتراک سے ملتان شہر کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع پلان کی تیاری پر پیش رفت جاری ہے۔اس حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خرم شہزاد نے کی۔اجلاس میں ملتان شہر میں اربن فلڈنگ کے ممکنہ خطرات، بارشی پانی کی نکاسی کے موجودہ نظام، پانی ذخیرہ کرنے کے امکانات، مستقبل کی شہری ضروریات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں مؤثر حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسافیصل شوکت نے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ 2.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیے جانے والے منصوبے کا بنیادی مقصد ملتان شہر میں بارشی پانی کی نکاسی کے نظام کو مزید مؤثر بنانا، اربن فلڈنگ کے خطرات کو کم کرنا اور بارشی پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر اسے محفوظ بنانے کے لیے جدید نظام متعارف کرانا ہے۔
ملتان سے مزید