• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراتیوں سے بھری کوسٹر الٹ گئی، 25افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تیز رفتاری کے باعث باراتیوں سے بھری کوسٹر الٹ گئی، 25افراد زخمی، افسوس ناک واقعہ ملتان کے علاقہ کوٹ رب نواز وہاڑی روڈ پر پیش ایا جہاں تیز رفتار کوسٹر کار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، کوسٹر ملتان سے میلسی کی جانب جا رہی تھی، کار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی،کوسٹر میں ملتان میں نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس میلسی جارہی تھی،موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی۔
ملتان سے مزید