• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سول ڈیفنس اہلکار بن کر لوٹمار کرنے والے دو افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں جعلی سول ڈیفنس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنیوالے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا،سول ڈیفنس افسر امداد حسین کی جانب سے تھانہ مظفرآباد میں درخواست دیدی گئی‘ درخواست کے مطابق ملزمان رئیس اور شاہد پٹرول پمپ سے رقم کا تقاضا کر رہے تھے،رقم نہ دینے پر مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دی گئیں،دونوں افراد کے خلاف مبینہ طور پر خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی،سول ڈیفنس افسر امداد حسین کی جانب سے تھانہ مظفرآباد میں درخواست جمع کرائی گئی، ایک ملزم سے جیل پولیس کا کارڈ جبکہ دوسرے سے سول ڈیفنس کا جعلی کارڈ برامد کرلیاگیا۔
ملتان سے مزید