• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ملتان کیخلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر 57شکایات تاحال زیرالتوا

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے خلاف پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی 57 شکایات تاحال زیرالتوا ہیں، جس سے شہری شکایات کے ازالے اور متعلقہ شعبوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں تجاوزات کی 22، خراب اسٹریٹ لائٹس کی 30 جبکہ دیواروں پر چاکنگ کی 5 شکایات زیرالتوا ہیں۔تحقیقاتی جائزے کے مطابق زیرالتوا شکایات میں سب سے زیادہ تعداد خراب اسٹریٹ لائٹس سے متعلق ہے، جن کی تعداد 30 ہے، جبکہ شہر میں تجاوزات کے حوالے سے 22 شکایات کا زیرالتوا رہنا بھی قابل توجہ ہے۔ دوسری جانب سرکاری سطح پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں؛ حال ہی میں ضلعی انتظامیہ نے چوک کمہارنوالہ، ایم اے جناح روڈ اور ننگانہ چوک پر تجاوزات کے خلاف کارروائی میں میونسپل کارپوریشن کی مشینری کی شرکت بھی ظاہر کی تھی۔
ملتان سے مزید