• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا ٹاؤن کے مکینوں کا واسا اور صفائی عملے کی مبینہ ناقص کارکردگی پراظہار تشویش

ملتان (سٹاف رپورٹر )زکریا ٹاؤن ملتان کے مکینوں نے واسا اور صفائی کے عملے کی مبینہ ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے اور علاقے میں صفائی و سیوریج کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرانے کی اپیل کی ہے، اہلعلاقہ کے مطابق زکریا ٹاؤن کےمین روڈ اور ملحقہ گلیوں، انکم ٹیکس کالونی میں گٹروں کاپانی نہ صرف سڑکوں اور گلیوں میں جمع رہتا ہے بلکہ بعض مقامات پر سیوریج کے پانی کے گھروں میں داخل ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیںجس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے مین روڈ پر سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ بھی سست روی کا شکار ہے، گلیوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندا پانی جمع ہونے کے باعث سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں، گندے پانی اور کچرے کے باعث نمازیوں کو مساجد تک آنے جانے میں بھی دشواری پیش آتی ہے، علاقہ میں صفائی اور سیوریج کی ناقص صورتحال کے باعث تعفن، مچھروں اور دیگر ممکنہ بیماریوں کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، واسا کے متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسیئن سمیت متعلقہ حکام کو متعدد مرتبہ شکایات سے آگاہ کیا جا چکا ہےجب کہ صاف ستھرا پنجاب سے بھی رابطہ کیا گیا، تاہم مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکا، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے اپیل کی ہے کہ زکریا ٹاؤن کی اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ واسا اور صفائی عملے کو موقع پر بھجوا کر سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی، جمعگندے پانی کی نکاسی، کچرے کے ڈھیروں کا خاتمہ اور ٹوٹی ہوئی گلیوں و سڑکوں کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔
ملتان سے مزید