• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ میڈیسن کمپنی شجاع آباد کی افتتاحی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواجہ میڈیسن کمپنی شجاع آباد کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کا افتتاح معروف عالم دین مولانا زبیر احمد صدیقی اور دبئی سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے مہمان نعمان احمد خان نے کیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، ڈاکٹروں، کیمسٹوں، تاجروں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خواجہ میڈیسن کمپنی کے قیام پر مالکان کو مبارکباد پیش کی، تقریب میں کیمسٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدر خواجہ عبدالغفار، خواجہ اسامہ ،خواجہ عبد الجواد، خواجہ عبدالوہاب ،خواجہ مدنی، خواجہ ہاشم، رانا طلال نون،مولانا احساناور ضیاء شیخ سمیت دیگر معززین اور اہل علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر کیمسٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدر خواجہ عبدالغفار،مولانا زبیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ سے متعلق ادویات کی معیاری اور بروقت فراہمی ایک اہم قومی و سماجی ذمہ داری ہے، خواجہ میڈیسن کمپنی کا قیام شجاع آباد کے شہریوں کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔
ملتان سے مزید