• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کا زیر تعمیر ملتان لودھراں روڈ کا دورہ‘ جاری تعمیراتی کام کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے زیر تعمیر ملتان لودھراں روڈ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، متعلقہ افسران نے روڈ کے مختلف سیکشنز، روڈ بیس، تعمیراتی میٹریل اور سٹرکچرز پر جاری کام بارے بریفنگ دی،62 کلومیٹر طویل ملتان لودھراں روڈ منصوبہ ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جس کی تکمیل کی ڈیڈ لائن جنوری 2027 مقرر ہے،کمشنر عامر کریم خاں نے تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے روڈ کی تعمیر کیساتھ سٹرکچرز، سروس روڈز اور ڈرینز کا کام بھی متوازی طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید