• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ انسانی سمگلنگ اور خواتینکے جنسی استحصال سے متعلقکیس میں ایک ایجنٹ گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ انسانی سمگلنگ اور خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق کیس میں ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا،ایف آئی اے کے مطابق خاتون مسافر انیشہ بی بی عمرہ ویزے پر سعودی عرب روانہ ہو رہی تھی، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران شبہ ہونے پر اسے مزید تفتیش کے لیے روک لیا گیا،خاتون کے موبائل فونز، چیٹس اور دیگر ڈیجیٹل مواد کی جانچ کے دوران مبینہ طور پر جنسی استحصال سے متعلق شواہد سامنے آئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک ایجنٹ مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کو چلا رہا تھا اور خاتون کے سعودی عرب جانے کے انتظامات کیے گئے تھے،ایف آئی اے نے گرفتار ایجنٹ محمد امجد اور خاتون مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ملتان سے مزید